شام کی سرحدوں پر بفر زون قائم کیے جائیں، نو منتخب امریکی صدر

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:47

شام کی سرحدوں پر بفر زون قائم کیے جائیں، نو منتخب امریکی صدر
پنسلوانیا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کی سرحدوں پر بفر زون قائم کردے گا۔

(جاری ہے)

امریکا کے اخبارات کے مطابق ٹرمپ نے پنسلوانیا میں خطاب کرتے ہوئے شام میں ہونے والی جھڑپوں پر اپنے گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ شام مین متاثرہ افراد کی مدد کریں گے۔ علاقے میں بفر زون قائم کر یں گے۔انہون نے کہا کہ علاقے میں بفر زون قائم کرنے سے امن کے قیام میں مد د ملے گی۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں ہونے والے تمام اخراجات کو خلیجی ممالک سے پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :