سلامتی کونسل شام کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہی ہے، جرمن چانسلر

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:45

سلامتی کونسل شام کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام رہی ہے، جرمن چانسلر
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل شام کے معاملے میں ناکامی کا شکار رہی ہے۔ برسلز میں جاری یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد مرکل نے ایک بیان میں ترکی سے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہاں 30 لاکھ مہاجرین کی دیکھ بھال کا فریضہ ترکی پر عائد ہے جسے وہ احسن طریقے سے پورا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین میں ترکی کے رکنی مذاکرات اور ایک نئے عنوان پر بحث کے بارے میں مرکل نے کہا کہ ترکی سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ مرکل نے کہا کہ ترکی اس وقت دہشت گردی کا شکار ہے جو کہ بیک وقت داعش ،پی کے کے اور شام کی صورت حال سے متاثر ہے۔انہوں کے کہا کہ میں صدر اردوان سے مسلسل رابطے میں ہوں اور میرا ماننا ہے کہ حلب سے انخلا پر مجبور شہریوں کی مدد کرنی چاہیئے، شام میں عوام پر حملوں کی ذمہ داری شامی انتظامیہ، ایران اور روس پر عائد ہوتی ہے جن کے مرتکب عناصر کو سزا دیا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :