روس سے مذاکرات کرنا اہم ہے ، نیٹو

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:45

روس سے مذاکرات کرنا اہم ہے ، نیٹو
برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو۔روس کونسل کا اجلاس پرسوں پیرکو ہوگا۔ سٹولٹن برگ نے برسلز میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نیٹو۔

(جاری ہے)

روس کونسل کا اجلاس پیر کو منعقد ہوگا جس میں یوکرین کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کیونکہ روس سے مذاکرات کا سلسلہ ہمارے لیے اہم ہے۔سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ا س وقت حالات انتہائی نازک دور سے گز رہے ہیں جس میں روس سے مذاکرات کی میز پر آنا اہم ہے۔ واضح رہے کہ دو سال قبل کریمیا پر روس کے قبضے سے نیٹو سے اس کے تعلقات خراب ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :