استنبول حملوں میں ملوث ایک دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:45

استنبول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) ترک شہراستنبول میں گزشتہ ہفتے ہونے والے بم حملے میں ملوث ایک دہشت گرد کی شناخت کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

استنبول پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے حاصل کردہ ڈی این اے کا مشاہد ہ کرنے کے بعد حاصل کردہ نتائج سے پتہ چلا ہے کہ دہشت گرد کا نام براق یاووز عرف اردال تھا اور وہ شانلی عرفا کا رہنے والا تھا۔ دوسری جانب ان حملوں میں زخمی ہونیوا لا کا علاج جاری ہے۔واضح رہے کہ ان حملوں میں 166 افراد زخمی ہو ئے تھے۔

متعلقہ عنوان :