جرمنی، بارہ سالہ لڑکا بم دھماکے کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:37

رلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) جرمنی کے سیکیورٹی اور جوڈیشل ذرائع نے بتایا ہے کہ برلن پولیس نے ایک بارہ سالہ عراقی لڑکے کو حراست میں لیا ہے جس پر جرمنی میں کرسمس کے حوالے سے قائم کردہ گفٹ بازار میں بم دھماکے کی ناکام کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے ایک بارہ سالہ مشتبہ داعشی کو گرفتار کیا جس پر الزام ہے کہ اس نے لوڈ فیجشافن قصبے میں کرسمس کے حوالے سے قائم کردہ ایک گفٹ سینٹر میں دھماکے کے لیے بارود سے بھرا بیگ رکھا تھا تاہم دھماکہ نہیں ہوا اور پولیس نے بروقت دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے کر اسے ناکارہ بنا دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 26 نومبر کو پیش آیا۔ پولیس نے مشتبہ عراقی لڑکے کوحراست میں لے لیا ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق ننھا عراقی داعشی بمبار پولیس کی حراست میں ہے اور اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ دہشت گردی کی واردات کے حوالے سے جرمنی کے وفاقی پراسیکیوٹر جنرل تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :