ایرانی اور حزب اللہ کے جنگجو یمنی فوج نے دھر لئے

قیدی بنائے گئے جنگجویمن میں اپنا رسوخ بڑھانے کے طریقوں سے متعلق تربیت فراہم کر رہے تھے،گورنر

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:18

ایرانی اور حزب اللہ کے جنگجو یمنی فوج نے دھر لئے

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) یمنی فوج نے ایرانی ماہرین سمیت لبنانی حزب اللہ کے متعدد جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس امر کا انکشاف یمنی شہر الجوف کے گورنر امین العکیمی نے کیا ہے۔اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے الجوف کے گورنر کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کی آئیںی حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث متعدد ملیشیاؤں کے ارکان سمیت ایرانی ماہرین اور حزب اللہ کے کارکنوں کو جنگی قیدی بنایا ہے۔

گرفتار ہونے والے غیر ملکی مقامی باغیوں کو اہم معلومات سمیت یمن میں اپنا رسوخ بڑھانے کے طریقوں سے متعلق تربیت فراہم کر رہے تھے۔باغیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ الجوف میں فوج کے ساتھ ان کے حالیہ تصادم کے موقع پر دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

العکیمی نے مزید بتایا کہ گورنری کے 80 فیصد علاقے کو ایسے باغیوں سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔ باغی ملیشیائیں الجوف کی مختلف شاہراوں اور رہائشی کالونیوں کے گرد بارودی سرنگوں کا جنگل چھوڑ کر فرار ہوئی ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق شہر سے ایک لاکھ تیسہزار دھماکا خیز مواد پر مشتمل اسلحہ ملا ہے جو اس بات کا بین ثبوت ہے کہ باغی یمنی عوام سے بدلا لینا چاہتے ہیں۔الجوف کے گورنر نے بتایا کہ باغیوں نے المقام الاول کے علاقے میں بارودی سرنگیں بچھائیں اور ہمیں بعض جگہوں سے 100 کلوگرام وزنی دھماکا خیز مواد ملا جو بڑے پیمانے پر شہریوں کو ہلاک کرنے کے لئے کافی تھا۔

متعلقہ عنوان :