شراب فیکٹری پر چھاپے کے دوران سعودی پولیس اہلکارجاں بحق

پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ،دوسرا فرار

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:18

شراب فیکٹری پر چھاپے کے دوران سعودی پولیس اہلکارجاں بحق

ابھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) سعودی عرب کی محایل گورنری میں ایک مشتبہ شراب فیکٹری پر پولیس کے چھاپے کے دوران جوابی فائرنگ کینتیجے میں سعودی پولیس کا ایک سارجنٹ جاں بحق ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق عسیر پولیس نے بتایا کہ گذشتہ روز پولیس کو محایل شاہراہ آل مشول پر واقع ایک شراب فیکٹری اور منشیات کے اڈے کی اطلاع ملی تھی جس پر چھاپہ مارا گیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق یہ فیکٹری دو افریقی نڑاد افراد چلا رہے تھے۔ پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس سارجنٹ حزام بن موسیٰ البارقی شدید زخمی ہوئے جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس نے ایک ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے جب کہ دوسرے مفرور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :