روسی صدر کے لیے شامی لڑکیوں کی تصویر والا تٴْحفہِ محبت کیلنڈر

کیلنڈر کے کور پر تامارا اسحق کی تصویر ہے جو شام پر پوتن کے قبضے کا خیرمقدم کررہی ہے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:15

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) روس میں آئندہ سال کے لیے ایک نیا کیلنڈر شائع کیا گیا ہے جسے تحفہ کیلنڈرکا نام دیا گیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادیمر پوتن کے لیے تحفے کے طور پر جاری کیا جانے والا یہ کیلنڈر 12 بڑے صفحات پر مشتمل ہے۔ ہر صفحے پر ایک شامی لڑکی کی تصویر ہے جس کے ساتھ پوتن، ان کے افسران اور فوجیوں کی تعریف کے طور پر شام میں ہیروز کی عبارت تحریر ہے۔

اس کے علاوہ ایک شامی لڑکی کی جانب سے پوتن کو شام کے دورے کی دعوت دی گئی ہے اور ساتھ ہی شام پر روسی گرفت کے حوالے سے مسرت کا اظہار کیا گیا ہے۔کیلنڈر کے مرکزی صفحے پر شام کے شہر طرطوس (جہاں روس کا بحری اڈہ ہی) سے تعلق رکھنے والی تامارا اسحاق کی تصویر ہے۔ اس کے برابر میں عبارت تحریر ہے کہ جب سے میری سرزمین آپ کے زیر کنٹرول ہے تو میں بہت پرسکون ہوں۔

(جاری ہے)

" یہ عبارت یقینی طور پر شامی صدر بشار الاسد کی توہین کے مترادف ہے۔روس کی ایک نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ کیلنڈر رشیئن یونین آف یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے تیار اور جاری کیا گیا ہے۔ تاہم تقریبا نیم سرکاری نوعیت کے اس کیلنڈر کے اخراجات لگتا ہے کہ کریملن نے ہی برداشت کیے ہیں جو پوتن اور بالخصوص شام میں ان کے فوجیوں اور افسران کے پروپیگنڈے کے واسطے تیار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :