برطانیہ کی جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی،متعددزخمی

قیدی جیل میں آزادانہ گھومتے اورسیلفیاں لیتے رہے،پولیس نے 12گھنٹے کی ہنگامہ آرائی کے بعد کنٹرول حاصل کرلیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:15

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) برطانیہ میں جیل میں قیدیوں اورپولیس کے درمیان ہنگامہ آرائی کے بعد جیل کو آگ لگادی گئی جس کے نتیجے میں کئی افرادزخمی ہوگئے اس دوران قیدی جیل میں آزاد گھومتے رہے، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے ،تاہم کئی گھنٹوں کے آپریشن کے بعد جیل کا کنٹرول دوبارہ پولیس نے حاصل کرلیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم کی وسکانسن گرین جیل میں ہنگامہ آرائی کا واقعہ پیش آیا ۔

خبر ایجنسی کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران قیدیوں نے جیل میں آگ بھی لگا دی ۔وزارت انصاف کا کہناتھا کہ جیل میں 600 سے زائد قیدیوں نے قبضہ کرلیا تھا۔ جیل پر قیدیوں کا کنٹرول 12گھنٹے تک رہا۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کے پیش نظر جیل انتظامیہ نے اسپیشل فورس کو طلب کیا، جنہوں نے جیل کے تمام ونگز کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ اسپیشل فورس کے آپریشن میں 300اہلکار شامل تھے، جنہیں رائٹ پولیس کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ جیل میں ہنگامی آرائی دوپہر کے وقت شروع ہوئی اور اس دوران معتدد افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔ جیل میں ہنگامہ آرائی گارڈ سے چابیاں چرانے کے بعد شروع ہوئی تھی۔جیل کے ایک یونٹ میں ہنگامہ آرائی شروع ہوئی، جو بعد میں معتدد یونٹس میں پھیل گئی ۔ قیدی جیل میں آزاد گھومتے رہے، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :