ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا امریکا کی بہت طاقتور خاتون اول ہونگی

ایوانکا نے ٹرمپ اور سابق نائب صدر الگورے کے درمیان ایک ملاقات کا انعقاد بھی کرایا ہے،غیرملکی میڈیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 12:12

ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا امریکا کی بہت طاقتور خاتون اول ہونگی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2016ء) ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اگر وہ امریکا کی خاتون اول بنی تو بہت زیادہ طاقتور خاتون ہوں گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کی جانب سے ایوانکا ٹرمپ کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ ایوانکا ٹرمپ نے والد ٹرمپ اور سابق نائب صدر الگورے کے درمیان ایک ملاقات کا انعقاد کرایا ہے ۔

صدارتی مہم کے دوران ایوانکا کا جزبہ قابل دید رہا اور حال ہی میں ہونے والی ٹیکنالوجی سمٹ میں بھی ایوانکا شامل رہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں خاتون اول بننے کے لیے یہ ضروری نہیں کہ صدر کی اہلیہ کو ہی خاتون اول تسلیم کیا جائے۔ ماضی میں امریکا کے 15ویں صدر جیمز بچانان کی بھتیجی ’حیریٹ لین‘ بھی خاتون اول رہ چکی ہیں

متعلقہ عنوان :