آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا،محکمہ موسمیات

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 دسمبر2016ء) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

آئندہ 48گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی اور بالائی سندھ کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں رہے۔ سکردومنفی 10، ہنزہ، گلگت منفی05، استور، گوپس منفی 04، کالام منفی 03، دیر، راولاکوٹ، بگروٹ منفی 02، قلات، چترال، مالم جبہ میں درجہ حرارت منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :