چین کے ساتھ تعلقات کے لئے’’ایک چین‘‘ شرط ہے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:03

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ دوسرے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ’’ایک چین‘‘ کا اصول بنیاد ہے اور کسی کو بھی اس سے مستثنی نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک آئرولٹ کے ساتھ بات چیت میں کل کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا سوال ہے۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک چین کا اصول دوسرے ملکوں کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے شرط اور بنیاد ہے اور جہاں تک اس بات کا تعلق ہے کہ یہ صحیح ہے یا غلط کوئی بھی اس سے مستثنی نہیں ہوسکتا

متعلقہ عنوان :