جاپان اور روس سربراہ اجلاس، 68 معاہدوں پر دستخط

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:03

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) روس کے صدر پیوٹن نے کہا کہ ان کی حکومت جاپانیوں کو کورائل جزائر کا دورہ کرنے کی اجازت دینے کے لیے قواعد میں نرمی کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کے وزیر اعظم شیزو ابیے اور روس کے صدر والادی میر پوٹن کے درمیان دو روزہ مذاکرات اہم مسائل پر کسی نمایاں پیش رفت کے بغیر ختم ہو گئے۔ دوسری جنگ عظیم کے زمانے سے علاقائی تنازع ایک ایسا معاملہ ہے جس پر دونوں ملکوں میں اختلاف پایا جاتا ہے۔مذاکرات کے اختتام پر دونوں ملکوں کے درمیان 68 معاہدوں پر دستخط ہوئے جن میں سے اکثر کا تعلق توانائی کو ترقی دینے کے منصوبو ں سے تھا۔

متعلقہ عنوان :