مشرقی حلب سے ایک اور دہشت گرد گروہ کا انخلا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:02

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) شامی حکومت اور مسلح گروہوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے تحت مشرقی حلب سے تیسرا مسلح گروہ نکل گیا ہے۔

(جاری ہے)

العالم کی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کے اس گروہ کو حلب کے مغربی نواحی علاقوں میں منتقل کئے جانے کی کوشش جاری ہے تاہم طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق ان باغیوںکا انخلاء ان بسوں کے داخل ہونے کے ساتھ ہی ہوسکتا ہے جو فوعہ اور کفریا کے علاقوں میں محصور شہریوں کو منتقل کئے جانے میں استعمال ہو رہی ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق مسلح دہشت گرد گروہ احرارالشام کے عناصرفوعہ اور کفریا میں امدادی گاڑیوں اور بسوں کے داخل ہونے کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :