کریملین کا وائٹ ہاؤس کو انتباہ

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:02

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) روس نے امریکا کے صدارتی انتخابات کے دوران امریکا پر روس کے سائبر حملوں سے متعلقامریکاکے الزامات کو غیر حقیقت پسندانہ اور شرمناک قراردیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کریملین کے ترجمان دیمیتری پسکوف نے اعلان کیا کہ اگر امریکا کے پاس اس سلسلے میں کوئی ثبوت نہیں ہے تو بہتر ہوگا کہ اس طرح کی الزام تراشیاں بند کردے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے اس سے پہلے اپنے ایک بیان میں امریکا کے خلاف روس کے سائبر حملوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ روس کے سائبر حملوں کا جواب دیں گے ۔اوباما نے امریکا کی خفیہ ایجنسیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ ان حملوں میں روس کے کردار کے بارے میں رپورٹ تیار کریں ۔ روسی حکام نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت سے متعلق وائٹ ہاؤس کے ہر قسم کے الزام کی ہمیشہ تردید کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :