یورپی یونین کاایٹمی معاہدے کی حمایت کے لئے روس کے ساتھ مل کرمشترکہ موقف اپنانے پر زور

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:02

برسلز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایٹمی معاہدے کی حمایت اوراس معاہدے پر عمل درآمد کی راہ میں ہرقسم کی ممکنہ رکاوٹ کو دور کرنے کے لئے روس کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ موقف اپنانے پر زوردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ یورپی یونین ایٹمی معاہدے کو ایک بین الاقوامی معاہدہ سمجھتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکا نے اس معاہدے سے خود کو الگ کیا تو روس سے اس کا ٹکراؤ ہوجائے گا کیونکہ روس نے اس معاہدے کو کامیاب بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے ۔انہوں نے ایک بار پھر اپنا یہ بیان دوہرا یا کہ اگر امریکا کے نومنتخب صدر ٹرمپ نے اس معاہدے کو کالعدم قراردیا تو یہ عمل روس کے ساتھ تعلقات کو بہتربنانے کے ان کے دعوے سے متضاد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :