تھائی پارلیمنٹ نے متنازعہ سائبر قانون منظور کر لیا

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:02

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) تھائی لینڈ کی فوجی حکومت کا تیار کردہ سائبر قانون پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اِس متنازعہ قانون کے تحت پولیس کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ تنقیدی ویب سائٹس کو پوری طرح اپنی تحویل میں لے سکے گی۔ واضح رہے کہ 2014 ء میں تھائی فوج کے سربراہ کی جانب سے سویلین حکومت برخاست کر کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے آزادی اظہار پر کئی قسم کی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ فوجی حکومت نے احتجاج اور مظاہروں پر پابندی عائد کرنے کے علاوہ کئی حکومت مخالف ویب سائٹس کو بلاک کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :