جنوبی کوریائی صدر کے مواخذے کی قانونی اساس موجود نہیں، وکلائے دفاع

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:02

سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) جنوبی کوریا کی خاتون صدر پارک گیون ہائے کے وکلائے دفاع نے دستوری عدالت میں پارلیمان میں منظور ہونے والی قرارداد کے تناظر میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مواخذے کی بنیادی وجوہات موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وکلائے دفاع کی جانب سے چوبیس صفحات پر مبنی دلائل تحریری طور پر بھی جمع کرائے گئے ہیں۔

خاتون صدر کو منصب سے ہٹانے کی ایک قرارداد پارلیمنٹ میں منظور ہو چکی ہے اور اب دستوری عدالت کی جانب سے قرارداد کی روشنی میں مواخذے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اعلیٰ عدالت کے فیصلے کے بعد ہی مواخذے کا عمل شروع ہو گا۔واضح رہے کہ خاتون صدر کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے ایک سکینڈل کا سامنا ہے۔