جرمنی،سوشل ڈیموکریکٹ سیاستدان جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:02

جرمنی،سوشل ڈیموکریکٹ سیاستدان جنسی استحصال کے الزام میں گرفتار

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) جرمن صوبہ باویریا میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیاستدان لینس فؤرسٹر پولیس کی تحویل میں ہی رہیں گے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ضلعی عدالت نے کہا ہے کہ 51 سالہ فؤرسٹر اس مقدمے کی پہلی سماعت میں جج کو مطمئن نہیں کر سکے۔

(جاری ہے)

انہیں جمعرات کو جنسی استحصال اور بچوں کی فحش فلمیں رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سوشل ڈیموکریٹ سیاستدان نے ایک جسم فروش خاتون کے ساتھ کیے جانے والے جنسی عمل کو خفیہ طور پر ریکارڈ بھی کیا۔ تاہم اس کے بعد ان دونوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں فؤرسٹر نے اس خاتون کر زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :