سوئٹزرلینڈ میں تارکین وطن کے خلاف قانون منظور

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:02

برن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) سوئس پارلیمان نے ایک نئے قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ملک میں ملازمتوں پر سب سے پہلا حق سوئس شہریوں کا ہو گا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے اس حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یہ قانون مثبت سمت میں ایک قدم ہے، کیوں کہ اس میں یورپی شہریوں کے لیے کوئی خاص کوٹہ مقرر کر کے ان کی ملازمتوں کے مواقع کو محدود نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے یہ خدشات ظاہر کیے جا رہے تھے کہ اگر سوئٹزرلینڈ ایسا کوئی سخت قانون منظور کرتا ہے، تو اس کے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :