برطانیہ میں میٹرو ریلوے کے ملازمین کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 10:57

ْ لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) برطانیہ میں میٹرو ریلوے ملازمین کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی جس کی بناء پر لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں جاری میٹرو ریلوے ملازمین کی ہڑتال کے نتیجے میں 2ہزار سے زائد ٹرینوں کو منسوخ کیا جا چکا ہے جس کی بناء پر لاکھوں کی تعداد میں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

جن مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ان میں 3 لاکھ وہ مسافر بھی شامل ہیں جو لندن کے گاڈویک ایرپورٹ جانا چاہتے تھے۔رواں ہفتے کے دوران یہ تیسری بار ہے کہ جنوبی برطانیہ کے میٹرو نٹ ورک کے ملازمین نے ہڑتال کی ہے۔ برطانیہ میں یہ ہڑتال ایسی حالت میں جاری ہے کہ لیبر یونین کے رہنماؤں اور میٹرو ریلوے کمپنی کے مالک اور عہدیداروں کے درمیان مذاکرات کا اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ برطانیہ میں یہ ہڑتال زیر زمین ریلوے ملازمین کی تعداد کم کئے جانے کے فیصلے کے خلاف کی گئی ہے۔ برطانیہ کے میٹرو ریلوے لائن ملازمین کی یونین کے رہنماؤں نے مسافروں کی سیکورٹی اور روزگار کے مواقع ختم کئے جانے پر گہری تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :