پانچ پاؤنڈ کا نوٹ لائیں،62 ہزار ڈالر کمائیں

ہفتہ 17 دسمبر 2016 10:57

پانچ پاؤنڈ کا نوٹ لائیں،62 ہزار ڈالر کمائیں

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) برطانیہ میں ان دنوں شہری 5پاؤنڈ مالیت کے 4 کرنسی نوٹوں کی تلاش میں ہیں، ان میں سی1 کرنسی نوٹ انہیں 62 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بنا سکتا ہے۔ برطانیہ کے سوشل میڈیا کے علاوہ پرنٹ میڈیا پر بھی ان4 کرنسی نوٹوں کی تلاش کے حوالے سے خبریں آ رہی ہیں اور لوگ ان نوٹوں کے حصول میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 5 پاؤنڈ مالیت کا کرنسی نوٹ بنک آف انگلیڈ کے حالیہ ایام میں جاری کردہ نوٹوں میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

مگر 5پاونڈ مالیت کے 4 کرنسی نوٹ ایسے ہیں جن پر شناختی علامات عام نوٹوں سے مختلف ہیں۔ منفرد شناختی علامتوں نے ان نوٹوں کی قیمت میں اضافہ کردیا اور نوٹ جمع کرنے کے عشاق ان کی تلاش میں پاگل ہیں۔حال ہی میں 4 مطلوبہ کرنسی نوٹوں میں سے 1 نوٹ جنوبی ویلز کے علاقے بلاک ووڈ میں ایک شخص کو سینڈ وچ کی خریداری کے دوران ہاتھ آیا جس نے اس نوٹ کے بدلے میں50 ہزا آسٹریلوی پاؤنڈ کمائے ہیں۔

کرنسی نوٹ دینے والے شخص کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔ اسی مالیت کے دیگر 3 کرنسی نوٹ تاحال سامنے نہیں آسکے۔ غالب امکان یہی ہے کہ بقیہ تینوں نوٹ بھی برطانیہ کے اندر ہی گردش کررہے۔ ان کے بیرون ملک جانے کا امکان بہت کم ہے۔

متعلقہ عنوان :