پاکستان کی جوتوں کی سالانہ برآمدات 110 ملین ڈالر

ہفتہ 17 دسمبر 2016 10:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) پاکستان کی جوتوں کی سالانہ برآمدات 110 ملین ڈالر ہیں جو جوتوں کی عالمی مارکیٹ میں کی جانے والی برآمدات کا صرف 0.

(جاری ہے)

001 فیصد ہے پاکستان فٹ وئیر مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایف ایم اے ) کے چئیرمین جاوید اقبال صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان جوتوں کی عالمی مارکیٹ سے حقیقی طورپر استفادہ نہیں کر رہا اورخطے کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستانی برآمدات کا حجم کم ہے جو عالمی مارکیٹ کے ایک فیصد سے بھی کم ہیں انہوں نے کہا کہ جوتوں کی عالمی مارکیٹ سے استفادہ اور ملکی برآمدات کے فروغ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت طبی مدت کی پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیار ہونے والی چمڑے کی مصنوعات اورجوتوں کا معیار بہترین ہے تاہم ملکی برآمدات کے فروغ کے لئے نئی منڈیوں تک رسائی کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے ملکی برآمدات میں اضافہ کے نتبجہ میں قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام میں معاونت حاصل کی جاسکتی ہے

متعلقہ عنوان :