آئندہ سال 2017ء کے دوران مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 5.1 فیصد جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا حجم 53 تا 55 ہزار پوائنٹس تک بڑھنے کی توقع

ہفتہ 17 دسمبر 2016 10:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) آئندہ سال 2017ء کے دوران مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 5.

(جاری ہے)

1 فیصد جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا حجم 53 تا 55 ہزار پوائنٹس تک بڑھنے کی توقع ہے عارف حبیب لمٹیڈ کے سی ای او شاہد علی حبیب نے کہا ہے کہ آئیندہ سال کے دوران ملک کی سٹاک ایکچینج میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے آغاز سے ملکی معیشت کی شرح ترقی 5.1 فیصد تک بڑھنے کے ساتھ ساتھ پی ایس ایکس کاروبار 55 ہزار پوائنٹس تک پہنچنے کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت ملک میں کاروباری وتجارتی سرگرمیوں میں ہونے والے اضافہ کے نتیجہ میں پاکستان کی ایکوئٹی مارکیٹ سے حاصل ہونے والے منافع کی شرح 19 تا 21 فیصد تک بڑھنے کی امید ہے

متعلقہ عنوان :