تہران: مخلوط پارٹی پر چھاپہ، 2 گلوکارائوں سمیت 100 گرفتار، شراب بھی قبضہ میں لے لی گئی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 10:57

تہران: مخلوط پارٹی پر چھاپہ، 2 گلوکارائوں سمیت 100 گرفتار، شراب بھی قبضہ ..

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) ایران میں پولیس نے ایک مخلوط پارٹی پر چھاپہ مار کر 100 سے زائد خواتین اور مردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سرکاری اجازت نامہ نہ ہونے پر 2 گلوکارائوں کو بھی دھر لیا گیا۔ گرفتار کی گئی خواتین غیر اخلاقی لباس میں ملبوس تھیں، کارروائی کے دوران 15 بوتل شراب بھی قبضہ میں لے لی گئی۔