وزیرداخلہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد،امن وامان اورعوام کوتحفظ دینے میں ناکام رہے ،لطیف کھوسہ

سانحہ کوئٹہ کامقدمہ چوہدری نثارکے خلاف درج ہوگا،ان کاجاناٹھہرگیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 16 دسمبر 2016 23:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماسردارلطیف کھوسہ نے کہاہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد،امن وامان اورعوام کوتحفظ دینے میں ناکام رہے ،سانحہ کوئٹہ کامقدمہ چوہدری نثارکے خلاف درج ہوگا،ان کاجاناٹھہرگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہاکہ سانحہ کوئٹہ پرکمیشن 1956ء کے قانون کے تحت نہیں بناتھابلکہ یہ کمیشن سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کے حکم پربنایاگیاتھا،کمیشن نے پوری ذمہ داری وزیرداخلہ چوہدری نثارپرڈالی ،وزیرداخلہ کوہٹاناپڑیگا،ان کاجاناٹھہرگیا۔

انہوںنے کہاکہ وزیرداخلہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدمیں ناکام رہے وہ عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بھی ناکام رہے ،پرویزرشیداورمشاہداللہ کی طرح انہیں بھی قربانی کابکرابنناہوگا۔انہوںنے کہاکہ کوئٹہ میں 74سینئروکلاء شہیدہوئے تھے ،120سے زائدزخمی ہوئے تھے بارکونسل رپورٹ پرعمل کروائے گی ،حکومت اس رپورٹ کودبانہیں پائے گی ۔انہوںنے کہاکہ حکومت گونگی ،بہری اورآندھی ہوگئی ہے کوئی ذمہ داری لینے کوتیارہی نہیں کسی کوذمہ داری کااحساس نہیں ہے یقین ہے سپریم کورٹ پرکارروائی کریگی۔(یاسرعباسی)