آرمی پبلک سکول پشاور کا واقعہ قومی سانحہ تھا ، نشاط احمد ڈاہا

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:32

خانیوال۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) آرمی پبلک سکول پشاور کا واقعہ قومی سانحہ تھا جس کا دکھ ہمیشہ دلوں میں تازہ رہے گا ملک وقوم کے لئے مستقبل کے ان نونہالوں اور ان کے اساتذہ کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا انہو ںنے مزیدکہاکہ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے والے بچوں سے بچھڑنا ملک وقوم اور ان کے والدین کے لئے ایک المیہ ہے اس گھڑی میں پوری قوم کل بھی متحد تھی اور آج بھی متحد ہے اور ہم اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اس عزم کو دہراتے ہیں کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے اور تعلیم کا سفر جاری وساری رہے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی نشاط احمد خان ڈاہا نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ عنوان :