وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے محسن ہیں ،ڈی پی اوڈی جی خان

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:32

ڈی جی خان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء)سانحہ آرمی پبلک سکول کو بھلایا نہیں جاسکتا ، شہدا ء اے پی ایس کی جرا ت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے ہمارے محسن ہیں ان کے خون کا قرض اتارنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ یہ بات ڈسڑکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) عطاء محمد نے پولیس لائن میں یوم شہداء آرمی پبلک سکول کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے دوران شہداء پولیس کے لواحقین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس نے عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اپنی جانیں قربان کر کے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیے ہیںفرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ ہم شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے تقریب کے دوران شہدا ء آرمی پبلک سکول ، وطن کی حفاظت اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے دوران شہید ہونے والوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی، اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن سجاد حسین گجر، آر آئی جان محمد، او اے ایس آئی محبو ب الہی ، اکائونٹنٹ شفقت محمود، اوایس محمد شوکت ، ریڈر ڈی پی اوغلام حسن، ریڈر ایس پی انوسٹی گیشن محمد آصف چانڈیہ ، انچارج کمپلینٹ سیل سونا خان اور شہدا ء پولیس کے لواحقین موجود تھے ۔

ڈی پی او کیپٹن (ر) عطا ء محمد نے شہداء پولیس کے لواحقین کے مسائل ہمدردانہ اور توجہ سے سن کر موقع پر خصوصی احکامات جاری کئے۔