ڈی جی خان،آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میںسیمینار ، ریلیاں اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:32

ڈی جی خان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میںسیمینار ، ریلیاں اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیاگیاگورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ڈیرہ غازیخان میں ریسکیو 1122نے طالب علموں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کی تربیت دی ․ اس موقع پر طلبہ نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کا عملی مظاہرہ بھی کیاپرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج ڈیرہ غازیخان پروفیسر سجاد حسین کی قیادت میں واک کا انعقاد کیاگیاجس میں ادارہ کے اساتذہ پروفیسر محمد اقبال ،پروفیسر محمد اسلم ،پروفیسر منور حسین محمدادریس نظامی ، غلام اصغر طاہر ، فضل عباس ، ، زاہد امین ، مختیار احمدسمیت طلبائوطالبات اور ریسکیو 1122کے جوانوں نے شرکت کی بوائز سکاوٹس کے دفتر میںبوائز سکاوٹس ، ٹریفک پولیس ، نرسری ایسوسی ایشن ، چیمبر آف کامرس اور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینار اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیاگیاجس میں شمعیں روشن کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاگیا․ تقریب سے ڈی ایس پی ٹریفک خالد قریشی ، ای ڈی او سی ڈی فاروق احمد و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے آرمی پبلک سکول او رپنجاب پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیاگورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاون میں پرنسپل ادارہ مسز قدسیہ جلیل کی زیر صدارت سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس پرنسپل ناصرہ شہباز ، اساتذہ اور طلباوطالبات نے خطاب اور شمعیں روشن کر کے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔