ڈی سی او ڈی جی خانکا راکھی گاج کا دورہ، ملازمین کی سکیورٹی کیلئے زیر تعمیر کیمپ کا معائنہ کیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:32

ڈی جی خان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈیر ہ غازیخان ندیم الرحمن نے راکھی گاج کا دورہ کیا ․ انجینئرز اور ملازمین کی سکیورٹی کے سلسلے میں زیر تعمیر کیمپ کا معائنہ کیا․ اس موقع پر پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹرائیبل ایریا بابر بشیر اور دیگر نے بریفنگ دی ․ ڈی سی او ندیم الرحمن نے زیر تعمیر کیمپ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں پی اے بابربشیر نے بتایاکہ جنوبی ایشیاء میں منفرد نوعیت کے پہلے سٹیل پل اور کشادہ روڈ کی تعمیر کے پراجیکٹ پر کام کرنے والے انجینئرز اور ملازمین کی سکیورٹی کیلئے 150کے قریب سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے سکیورٹی ملازمین تعینات کیے گئے ہیں ․ انہوںنے بتایاکہ راکھی گاج تا بواٹا 32.

(جاری ہے)

65کلو میٹر روڈ اور سٹیل برجز کی تعمیر شروع کردی گئی ہے ․ رقبہ کی خریداری سمیت تعمیراتی کام پر 56ارب 84کروڑ 60لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے جن میں 2149کنال اور 19مرلے زمین کی خریداری کیلئے 33ارب36کروڑ 90لاکھ روپے اورتعمیراتی کام کیلئے 23ارب 47کروڑ 70لاکھ روپے کا تخمینہ لگایاگیاہے ․ جاپانی انجینئرز ، کنٹریکٹرز اور دیگر ملازمین کی سکیورٹی کیلئے بی ایم پی / بلوچ لیوی پنجاب پولیس اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 150ملازمین فرائض انجام دیں گی․ تعمیراتی کام دو پیکجز میں کیا جائے گا ۔