سیالکوٹ، موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے کمسن بچہ جاں بحق ،3 افراد شدید زخمی

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:28

سیالکوٹ۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے 6سالہ کمسن بچہ جاں بحق ،تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطاق تھانہ مراد پور کے علاقہ کلووال روڈ گھنسار پور کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثہ کے بعد دونوں موٹر سائیکلیں مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں نواحی گاؤں کا رہائشی 6سالہ عزیززخموں کی تاب نہ رکھتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ 21سالہ جمیل ،20سال ولید اور ایک 6سالہ جازب شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :