کراچی،اکتوبر 2016کے دوران خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں 19فیصد اضافہ

اکتوبر میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 468.42ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) اکتوبر 2016کے دوران خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں 19فیصد اضافہ ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق اکتوبر میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 468.42ملین ڈالر کا زر مبادلہ کمایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال 2016-17کے پہلے تین ماہ کے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 24.61 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور جولائی تا اکتوبر 2016کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا مجموعی حجم 1.61 ارب ڈالر تک کم ہو گیا۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق خدمات کا شعبہ ملکی معیشت میں بنیادی اہمیت کا حامل شعبہ ہے اور مالی سال 2005-06کے دوران مجموعی قومی پیداوار(جی ڈی پی)میں شعبہ کا حصہ 56فیصد تھا جو مالی سال 2014-15کے اختتام تک 57.7فیصد تک بڑھ گیا۔پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2016کے دوران خدمات کے شعبہ کی ملکی درآمدات میں 4.96فیصد کی کمی سے درآمدات کا مجموعی حجم 2.712ارب ڈالر رہا ہے ۔اکتوبر 2016کے دوران شعبہ کی درآمدات میں 13.44فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور درآمدات کا حجم 649.26ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ اس کے برعکس اکتوبر میں خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں 19 فیصد کا اضافہ ایکارڈ کیا گیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :