پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور تا ساہیوال انٹرنیشنل سائیکل ریس25 دسمبر کو منعقد ہوگی

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:19

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور تا ساہیوال انٹرنیشنل ..
ْکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور تا ساہیوال انٹرنیشنل سائیکل ریس25 دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں کامیاب کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کیش انعامات اور شیلڈ تقسیم کی جائے گی پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ کے مطابق ریس میں ملک بھر اور بیرون ملک سے بھی سائیکلسٹ حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل گل محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سائیکلنگ ٹیم اس انٹرنیشنل ریس میں بھرپور طور پر حصہ لے گی اس سلسلے میں کھلاڑی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں حتمی ٹیم کا انتخاب اوپن ٹرائلز میں کامیاب کھلاڑیوں سے کیا جائے گا اس سلسلے میں بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے ٹرائلز بروز اتوار18 دسمبر کو ہونگے جس کیلئے سلیکشن کمیٹی منیر بیگ، عبدالواجد کاسی، صادق آغا، کلیم الله اور نیک محمد پر مشتمل ہے خواہشمند کھلاڑی صبح9 بجے عسکری پارک پر کمیٹی کو رپورٹ کریں۔ ریس عسکری پارک، نواں کلی، سپن کاریز پر اختتام پذیر ہوگی۔