خاتم المرسلین ﷺ کا اسوہ ہمیںہمدردی،،حاجت مندوں کی حاجت روائی کا درس دیتا ہے، مولانا عبدالکبیر شاکر

ملک کو جنت کا نمونہ بنانے کے نعرے لگا کر اقتدار میں آنے والوںنے عوام کو بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم رکھ کر اللہ کے غضب کو للکاراہے، امیر جماعت اسلامی کوئٹہض

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر مولاناعبدالکبیر شاکر نے کہا کہ خاتم المرسلین ﷺ کا اسوہ ہمیںہمدردی،غمخواری،حاجت مندوں کی حاجت روائی اور تنگ دستوںسے خیر خواہی کا درس دیتا ہے لیکن گزشتہ 70سالوں میں ملک کو جنت کا نمونہ بنانے کے نعرے لگا کر اقتدار میں آنے والوںنے عوام کو بنیادی ضرورتوں سے بھی محروم رکھ کر اللہ کے غضب کو للکاراہے۔

کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کئے گئے ملک میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی حدود کو سرعام پامال کیا جارہا ہے اور یہاں اسلام کا حقیقی فلاحی نظام رائج کرنے کے بجائے سیکولر اور ہنود و یہودکی تہذیب کو رواج دیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں جماعت اسلامی کے دفتر میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے عوام دگرگوں پریشان کن مسائل کے دلدل میں پھنس گیے ہیں نادرا،ٹریفک ،عدم صفائی ودیگر مسائل کی وجہ سے شہری پریشان ہیں ۔

(جاری ہے)

مقدر پارٹیوں نے خوشنما نعرے لگائے اب صرف ذاتی مفادات کے حصول اورجیالوں کو نوازنے میں مصروف عمل ہیں ،قرض اتارو ملک سنوارواور روٹی، کپڑا، مکان سمیت قوم پرستی ومذہب پرستی کے خوشنما نعرے سے عوام کوگمراہ کر کے ووٹ لئے اور اب غریب کے منہ سے روٹی کا آخری لقمہ بھی چھین لیا ہے۔ ان حکمران قوتوں کے دور اقتدار میں سب سے زیادہ استحصال غریب کا کیاہے۔

ملکی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ اور عوام کی محرومیوںکے خاتمے کیلئے محب وطن لوگ آگے بڑھ کر جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی مہربان ﷺ تمام عالم کے لیے رحمت اللعالمین ہیںاور اس پیغام کے ذریعے ہی زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم ہو سکتا ہے،پاکستان کو موجودہ سنگین مسائل سے نجات دلانے کے لیے اسوہ حسنہ پر عمل کرنے میں ہی انسانیت کی کامیابی اور فلاح ہے‘ جس کے لیے کرپٹ اور جعلی قیادت سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا اس کے سوا قوم کے پاس اور کوئی چارہ کار نہیں۔

متعلقہ عنوان :