Live Updates

پاناما لیکس نے حکمرانوں کاجنازہ نکا ل دیاہے، حکمرا نو ں کے پائوں اکھڑ چکے ہیں ،تحریک انصاف کا پیغام ،جھنڈا اورنعرہ ملک بھر ک گلی کوچوں میں پھیل چکاہے کارکن تیاری کریں

تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی کاخانیوال میں تحریک انصاف کے دفتر طارق آباد افتتاحی تقریب میں کارکنوںسے خطاب

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:15

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاناما لیکس نے حکمرانوں کاجنازہ نکا ل دیاہے حکمرا نو ں کے پائوں اکھڑ چکے ہیں ۔تحریک انصاف کا پیغام ،جھنڈا اورنعرہ ملک بھر ک گلی کوچوں میں پھیل چکاہے کارکن تیاری کریں۔وہ یہاں پا کستان تحریک انصاف کے دفتر طارق آباد افتتاحی تقریب کے موقع پر کارکنوں اورعوام سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ خا نیوا ل کے عوام کی کچہری میں حاضری دینے آیاہوں عوام کامقدمہ عوام کی عدالت میں پیش کررہے ہیں عوام خصوصی سماعت کرے اور فیصلہ دے کہ جھوٹ کون بول رہاہے اورحق پر کون ہے۔انہوںنے کہاکہ خانیوال کے عوام کاجوش وجذبہ اورمثالی استقبال اس بات کی نویدہے کہ مستقبل پاکستان تحریک انصاف کاہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حلقہ این ای157کے ٹکٹ ہولڈر کرنل (ر) عا بدمحمودکھگہ،صوبائی حلقہ214کے ٹکٹ ہولڈر مہر عمران پرویز دھول ،ضلعی جنرل سیکرٹری شہبازاحمدسیال ،شیخ احتشام لطیف،طاہر شاہ کھگہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکمران آئینی ،قانونی اوراخلاقی جواز کھو چکے ہیں پاناما لیکس نے پور ی دنیامیں ملک وقوم کو رسوا کیاہے اور حکمران انتہائی ڈٹھائی کیساتھ مسلسل جھوٹ بول کر اپنی کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں ضلع کونسل چیئرمین کے امیدوار عبدالرحیم خان نیازی،فرخ بلال نیازی، سید طاہرمحمودکھگہ،ملک مبارک،ندیم خان،شیخ عبدالوحید سجا،رائو فیصل،کلیم اللہ خان، رانا نویداحمد،سید مصدق شاہ،رانا ندیم عبداللہ،شہباز احمدمنج،مسزشاہدہ احمد،مہرافتخارنکیانہ، مبشر ہراج اوردیگرنے دفترکے افتتاح کے موقع پر کامیاب تقریب کے انعقاد کوسراہا ۔

مخدوم شاہ محمودقریشی نے اپنے دستے مبارک سے پاکستان تحریک انصاف کے دفتر طارق آباد کا افتتاح کی اور خصوصی دعا کی۔۔تقریب میں آئی ایس ایف،آئی ٹی ایف،پی ٹی آئی کے کارکنوں ،عہدیداروں ،خواتین اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دروان پی ٹی آئی کے ترانے گونجتے رہے اورنوجوان ان ترانوں پر جھومتے رہے ۔نوازشریف اور پا نا ما زدہ حکمرانوں کیخلاف سخت نعرے بازی کی گئی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات