سکردو اور گرد نواح شدید سردی کی لپیٹ میں درجہ حرارت منفی 9تک پہنچ گیا، تجارتی مراکز کی رونقیں ماند

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:13

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء)سکردو اور گرد نواح شدید سردی کی لپیٹ میں درجہ حرارت منفی 9تک پہنچ گیا ، سردی سے تجارتی مراکز کی رونقیں ماند پڑ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سکردو اور گرد ونواح میں گزشتہ تین ہفتے سے خشک سردی کی لپٹ میں ہے جہاں میدانی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 9تک گر گیا ہے ۔شدید سردی کے باعث شہر کے معروف تجارتی مراکز علمدار چوک ،شیر علی چوک بینظیر چوک اور یاد گار ایریا کے تجارتی مراکز سنسان ہو گئے ہیں اور لوگ سر شام ہی دکانیں اور مارکیٹیں بند کر کے گھروں کو چلے جاتے ہیں سردی میں اضافے کیساتھ ہی لوگوں نے گرم کپڑوں کا استعمال بڑھا دیا ہے ۔