عا لمی برادری شام میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر مجرمانہ خاموشی توڑے، اقوام متحدہ دوغلی پالیسی کو چھوڑتے ہوئے شام میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے،شام میں بشار الاسد نے ہٹلر کا کردار ادا کیا ہے آج کی دنیا میں بشار الاسد اور جنرل سیسی جیسے ڈکٹیٹروں کی کوئی جگہ نہیں ،جماعت اسلامی 20 دسمبر کو حلب شام میںمسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گی

امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان کا خیبرایجنسی کے امیر کی تقریب حلف برداری سے خطا ب

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ عا لمی برادری شام میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی پر مجرمانہ خاموشی توڑے۔ اقوام متحدہ کی دوغلی پالیسی کو چھوڑتے ہوئے شام میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے۔شام میں بشار الاسد نے ہٹلر کا کردار ادا کیا ہے آج کی دنیا میں بشار الاسد اور جنرل سیسی جیسے ڈکٹیٹروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

جماعت اسلامی 20 دسمبر کو حلب شام میںمسلمانوں پر مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گی جب کہ 23 دسمبر کو پورے صوبہ خیبرپختونخو امیں یوم احتجاج منائے گی ۔ایف سی آر ظلم کا نظام اور سامراج کی یادگار ہے ۔ قبائلی عوام اپنے اور اپنی نئی نسلوں کے لیے اب آزادی چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیم اورروزگار چاہتے ہیں ۔صحت کی سہولیات چاہتے ہیں۔ایف سی آر میں ان کوکوئی حق نہیں مل رہا۔

فاٹا اصلاحات کا جھنڈ ا جماعت اسلامی نے اٹھایا ہے اور قاضی حسین احمد نے ایف سی آر کے خاتمے کے لیے جدوجہد شروع کی تھی ۔ فاٹا میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ہونے والا ہے ۔ وہ خیبرکلے حیات آباد میں امیر جماعت اسلامی خیبرایجنسی کے امیر شاہ فیصل آفریدی کے تقریب حلف برداری سے خطا ب کر رہے تھے ۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی فاٹا حاجی سردار خان ، نومنتخب امیر خیبرایجنسی شاہ فیصل آفریدی نے بھی خطا ب کیا ۔

اس موقع پر نائب امراء فاٹا زرنور آفریدی ، ڈاکٹر منصف خان ، ڈاکٹر سمیع اللہ جان ، جنر ل سیکرٹری فاٹا محمد رفیق خان آفریدی اور دیگر قائدین بھی موجو د تھے ۔ امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخو امشتاق احمد خان نے نومنتخب امیر سے حلف لیا ۔ مشتاق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسا نظام اور معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں ایک انسان دوسرے کا محتاج نہ ہو ایک ایسی دنیا جس میں غربت اور جہالت نہ ہو ،ایک خاندان اور پارٹی دوسروں کا استحصال نہ کرے ،جہاں کرپشن اور رشوت عام نہ ہو،بستیوں شہروں میں امن وسکون عام ہوجائے ،عوام کے بچوں کو انصاف اور امن ملے ،قائد اعظم نے قوم سے وعدہ کیا کہ میں مدینہ کی طرح اسلامی ریاست بنائوں گا، ہم بھی اس ملک میں اسلامی شریعت قائم کریں گے ،پاکستان میں حکمرانی صرف عوام کی ہوگی ، انہوںنے کہاکہ سیکولرازم اور لبر ل ازم شیطانی نظام ہیں اور پاکستان اسلامی نظام کے لیے بنا تھا جب کہ اس پر چور اور ڈاکوں مسلط ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ جس نظام کے لیے پاکستان بنا تھا اس کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ حکمران طبقہ ہے جو نظام مصطفی سے خوفزدہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ چور چور کا محاسبہ نہیں کر سکتے ۔ وہ ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں اور گزشتہ 70 سالوں سے باریاں لے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی اس ملک میں اللہ کے نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے قبائیل اس جدوجہد میںہمارا دست و بازو بنیں ۔