اے پی ایس کے شہداء کو نہیں بھول سکتے ، قوم دہشت گردی کامقابلہ کرے گی ،میجرتاج محمد

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:13

ملتان۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایس پی آر میجرتاج محمدنے کہاہے کہ اے پی ایس کے شہداء کوہم کبھی نہیں بھول سکتے ، آج کے دن ہم نے یہ عہد کرناہے کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کاڈ ٹ کرمقابلہ کرے گی ،ان خیالات کااظہارانہوںنے چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروملتان میں آرمی پبلک سکول پشاورکے شہداء کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے کینڈل لائٹ دعائیہ تقریب کے موقع پرکیا،اس موقع پرڈسٹرکٹ آفیسرسمیع احمد ،نویدمختار اورڈاکٹرغضنفرسمیت دیگر بھی مو جود تھے۔

متعلقہ عنوان :