خانیوال، پبلک سکول و کالج میں شہداء آرمی پبلک سکول کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:11

خانیوال۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء)خانیوال پبلک سکول و کالج خانیوال میں شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر طارق پرویز ملک نے کی اس موقع پر ونگ ایگزیکٹو ڈاکٹر عمرا ن شعیب ‘مسز مسرت گیلانی ‘مس شازیہ کھگہ ‘مس نسیم سمیت سٹاف اور طلباء وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر طارق پرویز ملک نے کہاکہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جاتا اور شہید مر کر بھی زندہ رہتا ہے شہدا اے پی ایس پشاور سے اظہار یجہتی کیلئے ہم سب کا یہاں اکھٹے ہونا اس بات کی غمازی ہے کہ اس وقت پوری قوم دہشت گردوں کیخلاف متحد ہے اور کسی بھی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیا رہے ۔آخر میں شہداء اے پی ایس ودیگر شہداء پاک فوج ‘پولیس ودیگر کیلئے فاتحہ خوانی اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔