خانیوال،سانحہ آرمی پبلک سکول میںشہید بچوں اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کاانعقاد

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:11

خانیوال۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو دو سال ہونے پر شہید بچوں اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ خانیوال ‘محکمہ اطلاعات و ثقافت اور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جناح لائبریری کمپلیکس سے لے کر ٹی چو ک تک واک منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈی سی او زید بن مقصود نے کی اس موقع پر ڈی او سی افتخار علی ‘اے سی لیاقت علی کلہوڑو‘ای ڈی او زراعت احمد منیر‘ای ڈی او سی ڈی ملک یونس ‘ڈی ایس پی صدر مقبول جٹ سمیت ڈی ای اوسکینڈری و ایلمنٹری الطاف احمد ‘کستورا جی شاد ‘ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد سلمان خالد سمیت ڈی ڈی کالجز ابرار احمد عابی ‘پرنسپل رانا خلیل احمد ‘محکمہ زراعت ‘صحت ودیگر محکموں کے افسران و ملازمین ‘شہریوں اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او نے واک کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر حملہ ملک کی تاریخ کا سب سے خوفناک سانحہ تھا شہید بچوں ‘سٹاف اور اساتذہ نے جس جواں مردی سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا پوری قوم میں متحد ہونے کا جذبہ بیدار کیا اور آج پوری قوم دہشت گردوں کیخلاف متحد ہے ‘نیشنل ایکشن پلان کی بدولت ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا گیا ہے ۔

آخر میں ملک کی سلامتی ‘آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں ‘اساتذہ و سٹاف سمیت دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنیوالوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔دریں اثناء گورنمنٹ کامر س کالج میں اے پی ایس پشاور سانحہ کے شہیدوں کی دوسری برسی کے موقع پر فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پرنسپل پروفیسر چوہدری محمد عاقب ‘کالج ہذا کے پروفیسرز ‘سٹاف سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل عاقب احمد نے کہاکہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہیدوں نے اپنی جانوں کے نذراے پیش کرکے قوم کو متحد ہونے کا سبق دیا اور آج پوری قوم دہشت گردی کیخلاف سینہ سپر ہے ۔بعدازاں پرنسپل پروفیسر چوہدری محمد عاقب کی سربراہی میں واک نکالی گئی ۔آخر میں شہداء اے پی ایس کیلئے فاتحہ خوانی اور ملک سلامتی کیلئے دعا کی گئی ۔