سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہیدہونے والے ضرغام کی قبرپرپھولوں کی چادرچڑھائی گئی

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:11

خانیوال۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں دو سال قبل دہشت گردی کے حملہ میں شہید ہونیوالے سلطان آباد کبیروالا کے رہائشی ضرغام کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کیلئے پاک فوج کی جانب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں ڈی سی او زید بن مقصود ‘لیفٹیننٹ کرنل عزت سجاد خا ن‘اے سی کبیروالا عفیفہ شجعیہ ‘ڈی ایس پی شاہد نیاز گجر ‘پاک فوج کے افسرا ن و جوا نوں‘ضرغام شہید کے والد صوبیدار محمد مظہر اور ان کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد پاک فوج کے دستے نے ضرغام مظہر شہید کی قبر پر سلامی پیش کی ۔بعدازاں ڈی سی او زید بن مقصود نے صدر مملکت ممنون حسین ‘لیفٹیننٹ کرنل عزت سجاد خا ن نے چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ اور کمانڈ ر ٹوکور ‘ڈی ایس پی شاہد نیاز گجر نے ضلعی انتظامیہ اور ڈی پی او کی جانب سے شہید ضرغام مظہر کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔آخر میں ملک کی ترقی اور سانحہ آرمی پبلک سکول اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :