مظفر گڑھ، صبح6 سے رات 9بجے تک شہر سے ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:11

مظفرگڑھ۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کا رش بڑھ گیا ہے جس سے شہروں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے ، ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے صبح6بجے سے رات 9بجے تک شہر سے بڑی ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کردی جائے، یہ بات انہوں نے ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ شہر کی حدود سے غیر ضروری سٹینڈ فوری طور پر ختم کئے جائیں، شہر کی حدود میں سٹرکوں پر کوئی ویگن کھڑی ہونے نہ دی جائے، انہوںنے مزید کہا کہ ڈی سی آفس اور کوڑے خان سکول کے سامنے کسی قسم کی ٹریفک کو نہ کھڑا ہونے دیا جائے پارکنگ کیلئے فراہم کردہ جگہ پر گاڑیوں کو کھڑا کیا جائے، اجلاس میں اے ڈی سی مہر خالد، ای ڈی او سی ڈی غلام عباس سومروسمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :