پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کا بر ی امام اور گردو نواح کے علاقوں میںسر چ آ پر یشن، 10 مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:01

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ سیکر ٹر یٹ کے علا قہ بر ی امام اور گردو نواح کے علاقوں میںسر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ 10 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن اور بغیر کا غذات مو ٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لے لیے گئے ۔

120سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا، دیگر کا رروائیوں کے دوران پا نچ ملزمان سے 800بو تل شراب ، 240لیٹر الکو حل،1020گر ام چرس ، ہیر وئن بر آمد کرلی گئی۔ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروںکے افسران و جو انو ں نے تھا نہ سیکر ٹر یٹ کے علا قہ بر ی اما م اور گردو نواح میںسر چ آ پر یشن کیا ۔

(جاری ہے)

اس سر چ آ پر یشن میں ایس ایچ او تھا نہ سیکر ٹر یٹ ،اسلام آ باد تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔

دوران سر چنگ10 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن اور بغیر کا غذات مو ٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لے لیے گئے،120سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا ۔ علا وہ ازیں تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے سر چنگ کے دوران دو ملزمان رحمان مسیح اور گلفام مسیح جو کہ کار نمبر VG-614میں سوار تھے کا رکو مشکو ک جا ن کر دوران تلا شی 800بو تل شراب ، 240لیٹر الکو حل بر آمد کر لی۔

جبکہ ایک اور ملزم غفا ر خا ن سے 1020گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم منیر امین سے 130گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ تھا نہ کو رال پولیس نے عدیل الر حمان سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ بادنے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :