رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کے وفدکاشہیدذوالفقارعلی بھٹومیڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کے وفدنے شہیدذوالفقارعلی بھٹومیڈیکل یونیورسٹی اسلام آبادکا دورہ کیا۔رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کے صدرڈاکٹرتاجک حسن نے ڈاکٹرایازعباسی کے ہمراہ وفدکی سربراہی کی۔پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزکے وائس چانسلرڈاکٹراکرام نے وفدکاشانداراستقبال کیا جبکہ رجسٹرارپروفیسرامجدچوہدری، کنٹرولرامتحانات پروفیسرتنویرخالق ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران جدیدطریقوں سے بیماریوں کی تشخیص ،علاج اوردیگرصحت کے متعلق باہمی دلچسپی کے امورزیربحث آئے۔ملاقات میں ڈاکٹراشوک کمار،ڈاکٹرعمران سکندر،پروفیسرسیداسلم شاہ، ڈاکٹرعنصرمقصود،ڈاکٹرظہوررانا اورڈاکٹرزینب عبداللہ بھی شریک ہوئیں۔وائس چانسلرڈاکٹراکرام نے وفدکا شکریہ اداکرتے ہوئے ماہرانہ رائے کومدنظررکھتے ہوئے نگہداشت کوجدیدطریقوں پراستوارکیا جائے گا۔دریں اثنارائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن لندن اورشہیدذوالفقارعلی بھٹومیڈیکل یونیورسٹی اسلام آبادکے درمیان مفاہمت کی یاداشتوں پردستخط کیے گئے جس کے مطابق رائل کالج آف ایمرجنسی میڈیسن کے فیلوشپ کے امتحانات کے لیے یونیوسٹی ہرممکن تعاون کرے گی۔