سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول شہدا کی یاد میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا اہتمام

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) آرمی پبلک سکول شہدائے پشاور کی یاد میں قرآن خوانی و دعائیہ تقریب سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس چیئرمین بلاک میں منعقد ہوئی ،تقریب میں میئر و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز ،ڈپٹی میئرزسید ذیشان نقوی ،یوسی چیئرمین راجہ وحید الحسن ،سردار مہتاب احمد خان،قاری عبید احمد ستی ،پاکستان سویٹ ہومز کے حق نواز ،ممبر پلاننگ اسد محمود کیانی ،چیف کمپلینٹ آفیسر حسن رضوی ،چیئرمین منیارٹی افیئرز چوہدری اشرف فرزند ،مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین ،صدراورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سردار محمد آصف ،اظہر خان تنولی ،اسد محمود ،سید امیر شاہ کاظمی ،احمد علی شیرازی ،ملک سرفراز ،ملک شفیق اور پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں سمیت سی ڈی اے مزدور یونین کے دیگر عہدیداران ،کارکنوں اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،اس موقع پرشہدائے آرمی پبلک سکول کے بچوں ،اساتذہ کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب منعقد کی گئی اور دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کی جدوجہدکوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :