گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں تقریبات

جمعہ 16 دسمبر 2016 21:59

گوجرانوالہ۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے معاشرہ کے ہر طبقہ کو اپنا کر دار ادا کرناہو گا،آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جنگ جاری رہے گی ،بزدل دشمن پاکستانی قوم کو تعلیم کی راہ سے جدا نہیں کر سکتے۔ ان خیالات کاا ظہار گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں منعقد ہ تقریبات سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کیا، انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاورکے شہید طلبہ کے خون سے دہشت گردی کی سوچ دفن ہو گئی ہے، معصوم شہیدوں کے خون نے پوری قوم کو دہشتگردی کیخلاف ایک سیسہ پلائی ہو ئی دیوار بنا دیا ہے، آرٹس کونسل نے سانحہ پشاور اور افواج پاکستان کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دو تقریبات کا اہتمام کیا تھا۔

(جاری ہے)

پہلی تقریب سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ منائی گئی جہاں آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں اور افواج پاکستان کے شہیدوں کے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام اور شمعیں روشن کر کے شہدائے پاکستان کو یاد کیاگیا ،اس سلسلہ کی دوسری تقریب آرٹس کونسل ہال کمشنر آفس میں منعقد ہو ئی جس میں سکول کے طلبہ نے ٹیبلو ز ‘ تقاریر‘ ترانوں او ملی نغمے پیش کئے جبکہ شمعیں بھی روشن کی گئیں، تقریبات سے ایڈ یشنل کمشنر ( ریونیو ) ملک عابد حسین اعوان‘ ڈائر یکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر حلیم ‘ چیئرمین تنظیم بقائے ثقافت چودھری محمداشرف مجید‘ توقیر رضوی‘ ابتسام الاسد خاں‘ محمد اسرائیل ایڈووکیٹ‘ چودھری سلیم ایڈووکیٹ اور دیگر نے خطاب کیا ،دونوں تقریبات میں سکولوں کے طلبہ اور ان کے والدین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :