سی پی او کا ہائیڈل پاور پراجیکٹ چیانوالی و پاور پراجیکٹ نند ی پور کا دورہ

فول پروف سکیورٹی انتظامات میں مزید جدت لائی جا رہی ہے، محمد وقاص نذیر

جمعہ 16 دسمبر 2016 21:59

گوجرانوالہ۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر نے ہائیڈل پاور پراجیکٹ چیانوالی اور پاور پراجیکٹ نندی پور کے حفاظتی انتظامات چیک کرتے ہوئے کہا ہے کہ فول پروف سکیورٹی انتظامات میں مزید جدت لائی جا رہی ہے جبکہ پراجیکٹس کے داخلی اور خارجی راستوں پر مسلح جوان تعینات کئے گئے ہیں ،اسی طرح واک تھرو گیٹ کے ذریعے آنیو الے اشخاص کی تلاشی ،سرچ لائیٹس میں مزید اضافہ اورحفاظتی الارم سسٹم کوخود کار نظام سے منسلک کیا جا رہا ہے ،وہ گزشتہ روز پاور پراجیکٹس کا دورہ کر رہے تھے، اس موقع پر سنیئر پولیس افسران، پراجیکٹس کے سکیورٹی انچارجز، سکیورٹی انسپکٹر ملک محمد نعیم و دیگر بھی موجود تھے ،سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ پراجیکٹس میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ بہتر سکیورٹی کیلئے نائیٹ ویژن کیمرے اور لانگ رینج سر چ لائٹس کو سکیورٹی پر مامور جوانوں کے حوالے کیا جا رہا ہے ،سی پی او نے واچ ٹاور بھی چیک کئے اور سکیورٹی پر مامورحفاظتی دستوں سے ملاقات کی اور انہیں مناسب ہدایات جاری کیں ، ڈیوٹی پر موجود جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ’’ ایس او پی‘‘ کے مطابق فرائض انجام دئیے جائیں اورآنے جانیوالے اشخاص پر کڑی نظر رکھی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈویژنل ایس پیز اور متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ موک ایکسرسائیز کا انعقاد کیا جائے تا کہ جوانوں کی صلاحیتیں کھل کر سامنے آ سکیں ۔