عدالت عظمیٰ نے سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی

جمعہ 16 دسمبر 2016 21:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) عدالت عظمیٰ نے سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کے احکامات جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے دو رکنی ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے طاہر بشارت چیمہ کی درخواست ضمانت پانچ لاکھ کے مچلکوں کے عوص منظور کرلی۔ طاہر بشارت چیمہ پر اختیارات کا ناجائز استعمال کا الزام تھا۔