شاہ محمود قریشی کا اعتزاز احسن سے ٹیلی فونک رابطہ،سینٹ سے حزب اختلاف کے مشترکہ "پانامہ بل" کی منظوری پر مبارکباددی

جمعہ 16 دسمبر 2016 21:21

شاہ محمود قریشی کا اعتزاز احسن سے ٹیلی فونک رابطہ،سینٹ سے حزب اختلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعتزاز احسن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اعتزاز احسن کو فون کر کے ایوان بالا سے حزب اختلاف کے مشترکہ "پانامہ بل" کی منظوری پر مبارکباددی۔ انہوں نے اعتزاز احسن سے وزیر اعظم کے احتساب کے حوالے سے کہا وزیر اعظم کے احتساب کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

(جاری ہے)

حکمران جماعت اصول کو مفاد کی بھینٹ چڑھانے پر بضد ہے۔ پارلیمان کے حوالے سے حکومتی جماعت کے رویے پر تشویش کا اطہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارلیمان سے اسکی حقیقی روح نکال کر اسے "گفتند, نشستند اور برخاستند" کا وسیلہ بنانا چاہتی ہے۔ تھریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی کاوشوں کے حوالے سے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اور انکے خاندان کے احتساب کیلئے حزب اختلاف کی مشترکہ کوششیں بار آور ثابت ہوں گی۔