خیبرپختونخوامیں پہلی بارمنعقدہونے والے مارشل آرٹس گیمز اختتام پزیرہوگئے

جمعہ 16 دسمبر 2016 20:37

خیبرپختونخوامیں پہلی بارمنعقدہونے والے مارشل آرٹس گیمز  اختتام پزیرہوگئے
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء)صوبہ خیبرپختونخوامیں پہلی بارمنعقدہونے والے مارشل آرٹس گیمز پشاورکے قیوم سپورٹس کمپلکس میں ایک رنگارنگ ،پروقارتقریب سے اختتام پزیرہوگئے۔ایک ہفتے تک جاری رہنے والے منفرد مارشل آرٹس گیمز میں صوبہ بھرسے دوسوسے زائد کھلاڑیوں نے آٹھ مختلف گیمز میں حصہ لیااوربہترین پرفارمنس سے ایونٹ کوچارچاند لگائے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیربلدیات عنایت اللہ خان تھے جبکہ اس موقع پرسابق سنیٹر حاجی غلام علی،سابق ورلڈ سکواش چمپئن قمر زمان، وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ملک وارث خان آفریدی، ڈاکٹر فوزیہ،مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے صدرصاحبزادہ الھادی،سیکرٹری عطرت نذیر،جوڈو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مقصود احمداوردیگر عہدداراورکھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد بھیموجودتھی ۔

(جاری ہے)

مہمانان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اورصوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام علی کی آمد پربچوںنے ان پرپھولوں کی پتیاں نچاورکیں،اورڈھول کی تھاپ پرکھلاڑیوںنے رقص پیش کرکے ایک سماں باندھ دیا۔اختتامی تقریب میں کھلاڑیوںنے مختلف مارشل آرٹس کے مظاہرے کئے ۔جبکہ موئے تھائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عنایب اللہ نے موٹرسائیکل کھلاڑیوں کے اوپر سے گذارنے کامظاہر ہ کیا ۔

تقریب سے اپنے خطاب میںصوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام علی اور دیگر مقررین نے پشاورمیںمارشل آرٹس گیمز کے انعقاد کوسراہتے ہوئے آرگنائزر کی کی کاوشوں پران کوخراج تحسین پیش کیااورکہاکہ ان ہی مقابلوںسے ہمیں جلد ہی بروس لی اورمحمدعلی جیسے شہرہ آفاق کھلاڑی ملے گے۔انہوںنے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس اورمحکمہ کھیل کی بے حسی پرنہایت افسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کوفلاپ کرنے میں محکمہ کھیل کاپوراپورا ہاتھ ہے ،چاہیے تویہ تھاکہ محکمہ ازخود ایونٹ کاانعقاد کرتامگرافسوس کی بات ہے کہ اربوں روپے ہونے کے باوجودآج ہمارے کھلاڑی چندہ اکھٹاکرکے ایونٹ کرارہے ہیں اورمیدانوں کوآباد رکھ ہواہے۔

تاہم حکومت کی جانب سے ان کھلاڑیوں کی کوئی حوصلہ آگزائی نہیں ہورہی ہے۔جسکے باعث کھلاڑی کھیلوں سے بددل ہوکر سپورٹس چھوڑ نے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ۔تقریب سے ملک وارث خان،معروف تاجر حاجی فضل الہی اورصاحبزادہ الھادی نے محکمہ کھیل کوبھی خوب آڑھے ہاتھوں لیا۔اورکہاکہ سب پیسے کمانے کے چکروں پرپڑے ہیں اورحال یہ ہے کہ ٹھیکے بھی بندربانٹ کے ذریعے دیئے جارہے ہیںجوکہ قابل شرم ہے،انہوںنے کہاکہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بارمنعقد ہونے والے مارشل آرٹس گیمز پانچ دسمبر سے پندرہ دسمبر تک پشاورکے قیوم سپورٹس کمپلیکس ہوئے ۔

ایونٹ کے پہلے روز جوڈو،کراٹے،ووشو،بانڈو،باکسنگ،ز موئے تھائی، فل کنٹکٹ- ، کک باکسنگ کے مقابلوں ایونٹ کرائے گئے۔ تمام مارشل یسوسی ایشن نے اپنے بہترین ٹیمیں تشکیل دیدی ۔محکمہ کھیل یوں توہرسال سپورٹس کی ترقی وترویج پرکروڑوں روپے خرچ کررہاہے تاہم کھیل وکھلاڑیوں کوسوائے مایوسی اورناامید ی کے اورکچھ حاصل نہین ہوسکاہے ۔ عمران خان نے نوجوانوں کوبے وقوف بناکراپنے الوتوسید ھاکرلیاہے تاہم آئندہ انتخاب میں یہی نواجوں تحریک انصاف کاصوبے بلکہ ملک سے جنازہ بھی نکال دیںگے۔

انہوںنے کہاکہ صوبے میں کھیلوں کی ترقی وترویج سوائے بونڈے مذاق سے زیادہ کچھ نہیں نہ توگراونڈ زبہترہوئے ہیں اورنہ ہی ایمانداری سے کام کیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کھیل کے پاس کروڑوں روپے کافنڈ موجود ہے اس کے باوجود ہمارے بچے اپنی جیبوں سے پیسہ خرچ کرکے ایونٹ کرارہے ہیں جوکہ ہم سب کے لیے باعث شرم اورڈوب مرنے کامقام ہے بعدازں بہترین کارکردگی دکھانے والے بچوںمیںٹرافیاں تقسیم کی گئیں ۔